ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / صاحب حیثیت مسلمان حج سبسڈی چھوڑدیں یوگی کابینہ کے مسلم وزیرمحسن رضاکی اپیل

صاحب حیثیت مسلمان حج سبسڈی چھوڑدیں یوگی کابینہ کے مسلم وزیرمحسن رضاکی اپیل

Sat, 25 Mar 2017 20:33:33  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 25 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صاحب حیثیت مسلمانوں سے حج سبسڈی چھوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے اترپردیش کے اقلیتی امور کے وزیرمملکت محسن رضانے آج کہا کہ اس سے غریب اور ضرورت مندوں کو حج کرنے کا موقع مل سکے گا۔رضا نے کہاکہ حج کے سفرکے لئے غریبوں کو سبسڈی ملنی چاہئے نہ کہ امیرلوگوں کو۔میں امیر مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ حج سبسڈی چھوڑدیں تاکہ غریب اورضرورت مندحج پرجاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ امیرلوگ تو ایک سے زائد بار حج سفر کر آتے ہیں لیکن غریب اپنی زندگی میں ایک بار بھی حج پر جانے میں مشکل محسوس کرتا ہے۔مرکزی حکومت حج کے لئے سبسڈی دیتی ہے۔سرکاری ایئر لائنز ایئر انڈیا کا کرایہ کم کیاجاتا ہے۔ حج کوٹہ میں ہر ریاست کی حصہ داری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش کا حج کوٹہ 8،000 بڑھا دیا گیا ہے اور آج ہمارے پاس 29 ہزار نشستوں کا کوٹہ ہے. ریاستی حکومت یقینی بنائے گی کہ جن کے پاس حج کے سفر پر جانے کا ذریعہ نہیں ہے، انہیں حج کرنے میں مددمل سکے۔رضا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر تمام لوگوں نے ایل پی جی سبسڈی چھوڑ دی۔ میں امیرمسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ حج سبسڈی کے معاملے میں بھی ایسا ہی کریں۔


Share: